پشاور:محرم الحرام،پولیس نے سیکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد حاصل کرلی

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2016 09:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورپولیس نے محرم الحرام میں قیام امن اورسیکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد حاصل کرلی ۔

پشاورپولیس نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے ڈرون کیمروں کی مدد حاصل کر لی ہے،ڈرون کیمروں کی مدد سے حساس مقامات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

https://youtu.be/GvfwKXnLz-4

ڈرون کیمروں کو کوہاٹی میں قائم سپریم کمانڈ یونٹ کے کنٹرول مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا ۔

ان ڈرونز کیمروں کی مدد سے یوم عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی صورتحال اوربلند عمارتوں پرتعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی پوزیشنز بھی معلوم کی جاسکے گی۔