کوئٹہ: بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق، دو زخمی
File Photoکوئٹہ :کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی بس پر فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ کرانی روڈ پر پیش آیا، واقعے میں ابتدائی طور پر چار خواتین کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی خواتین کو طبی امداد کیلئے بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔