پاک بھارت کشیدگی،پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2016 08:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک بھارت سرحدی کشیدگی،سرجیکل اسٹرائیک کے من گھرٹ دعوے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پارلیمنٹ کا 2روزہ مشترکہ اجلاس  آج ہوگا۔

مشترکہ اجلاس آج شام 4:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔

 دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس سے قبل ہاوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں دونوں ایوانوں کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

https://youtu.be/u9dcjGQUreI

اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی تقریر کے وقت کا تعین اور ارکان کی تقریروں کے وقت کا فارمولا طے کیا جائے گا۔

قوی امکان ہے کہ مشترکہ اجلاس میں کشمیر ایشو پر بحث کا آغاز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کریں گے جبکہ 2 روز تک جاری رہنے والی اس بحث کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیٹیں گے۔

 اجلاس میں متفقہ قراراداد کی منظوری بھی متوقع ہے۔