کراچی:مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز نے گھیرا تنگ کردیا ،فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 8عزیز آباد میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی گئی۔
ایک مکان کے زیر زمین ٹینک سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ،ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے کسی جنگ کی تیاری کے لیے یہ اسلحہ جمع کررکھا ہو۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں سیکڑوں کی تعداد میں راکٹ لانچرز ، ہزاروں گولیاں اور مختلف اقسام کے دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
اسلحہ کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اسے 3 ٹرکوں میں بھر کر ڈی آئی جی آفس منتقل کیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔