وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اچانک کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،بغیر پروٹوکل کے مراد علی شاہ پہلے صدر پہنچے۔
صدر کی اپمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا،علاقے سمیت مارکیٹ کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ ایمپریس مارکیٹ کے بعد بوہری بازار گئے،وہاں بھی سڑکوں پر پتھارے اور مارکیٹ میں صفائی ستھرائی پر عملے کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی تھے،وزیراعلیٰ سندھ کو نقشے کے ذریعے علاقے کی صورتحال سمجھائی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کام ہورہا ہے،مارکیٹوں سے گندگی صاف کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے شہر کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہرپاکستان کا بڑا شہر ہے، مسائل بھی اتنے ہی بڑے ہیں،جنہیں مل کر حل کرنا ہے۔
مراد علی شاہ اس کے بعد جہانگیر پارک اور الیکٹرانک مارکیٹ پہنچے،وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ وہ نالے پر بائیکس کیلئے پارکنگ کی اسکیم بنائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔