پرویز رشید کے بیانات کی تشہیر پر پابندی کیلئے پیمرا سے رجوع کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2016 08:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیانات کی تشہیر پر پابندی کیلئے پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید کے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویزرشید افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیزپراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

جو کسی نادیدہ قوت کے اشارے پربھارتی مفادات کی نگرانی کررہے ہیں ، پاک بھارت کشیدہ ماحول میں پرویزرشید کا بیان جوانوں کا مورال تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھاکہ دستورپاکستان عام حالات میں بھی افواج پاکستان سمیت دیگرریاستی اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیتا ایم کیوایم کے قائد کی پرویزرشید کے ٹی وی پربیانات اورتقاریرپابندی عائد کی جانی چاہیے ۔

فیصل جاوید کا کہنا تھاکہ پرویزرشید کیخلاف شواہد کے ساتھ پیمرا میں تحریری درخواست دائرکریں گے پیمرا اگراپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتی تو دیگرآپشنزکی طرف جائیں گے۔