سندھ ہائیکورٹ:نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ غیرقانونی قرار

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2016 08:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیرقانونی قرار دے دیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نجی اسکولوں میں 5فیصد اضافے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی ۔

عدالت نےپرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ غیرقانونی قراردیتے ہوئے فیسوں میں اضافے کیخلاف تمام درخواستیں منظورکرلیں ۔

عدالت نے5 فیصد سے زیادہ اضافے کے حق میں دائر اسکول مالکان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

 سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کو پرائیوٹ اسکولوں کیلئے نافذ کئے گئے قواعد پرسختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔