سپریم کورٹ:ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ ن کی راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کےحلقے پی پی 78جھنگ سے کامیاب ہونےوالی راشدہ یعقوب نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ،سپریم کورٹ نے پی پی 78 پرالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا ۔
مولانا احمد لدھیانوی نے راشدہ یعقوب کی کامیابی کوالیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا ۔
ٹربیونل نے راشدہ یعقوب کواثاثے چھپانے کے کیس میں نااہل قراردیا تھا تاہم راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے حکم امتنا عی لے رکھا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔