آرمی چیف راحیل شریف کو پنجاب رینجرزکی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

شائع 07 اکتوبر 2016 01:18pm
File Photo File Photo

لاہور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر پنجاب رینجرز کے بلند حوصلے، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کیساتھ کڑی نگرانی کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ، ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے رینجرز کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر رینجرزافسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کو سراہا۔

 پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پرآرمی چیف نے یادگارشہداء پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔