ہم کو لندن سے منسلک نہ سمجھا جائے، فاروق ستار
File Photoکراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم کو لندن سے منسلک نہ سمجھا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ مستعفی ہونے کے فیصلے کی صورت میں تمام اسمبلیوں سے متحدہ ارکان باہر آجائیں گے۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک کی گرفتار سے متعلق انہوں نے کہا کہ بائیس اگست کی ایف آئی آر میں نامزد مجھ سمیت دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مقام بتایا جائے وہ سب ارکان کو لے کر خود حاضر ہوجائیں گے۔
فاروق ستار نے پیشکش کی کہ وہ سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے کہا کہ ہم کو لندن سے منسلک نہ کیا جائے ،اب پاکستان کے تمام مقامی رہنما اور آرگنائزر بھی ہمارے ساتھ ہی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔