لاڑکانہ: ایڈز کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

شائع 08 اکتوبر 2016 11:14am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاڑکانہ : لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے سترہ اضلاع میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرہ سو انتیس تک جاپہنچی ہے۔

اب تک ایڈز کے 295 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں،  جن میں ایک 112 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چانڈ کا میڈیکل اسپتال کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف ہوئے ہیں ۔

آج نیوز نے ایڈزٹریٹمنٹ اینڈ کیئرسینٹرکی رپورٹ حاصل کرلی جس کے مطابق  سندھ کے 17 اضلاع میں 1329 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ جن میں 1047مرد، 236 خواتین، 16ا بچے اور 30 خواجہ سراشامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 696 مریضوں کی عمر 18 سے 30 سال تک ہے۔

اب تک 112 ایڈز کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، ان میں 52 مرد، 13 خواتین اور 12 خواجہ سرا شامل ہیں

ایڈز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ہولا رام کا کہنا ہے کہ ایڈزغیر قانونی لیبارٹریز کے خون اور ایک ہی سرنج سے نشا کرنے سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف ہو اہے کہ رواں سال 295 افراد ایڈزکا شکار ہوئے ، جن میں 14 جان سے گئے۔

ایڈز سے متاثرہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق لاڑکانہ، شہدادکوٹ، خیرپور اور سکھر سے ہے۔