سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:مفرورملزمان کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری

شائع 08 اکتوبر 2016 11:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مفرورملزمان کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 'ملزم مربھی رہاہو تب بھی پیش کیا جائے'۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری سماعت کے دوران عدالت نے مفرورملزمان کی عدم گرفتاری پرتفتیشی افسرپر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مفرورملزمان کوآئندہ سماعت پرہرحالت میں پیش کیاجائے۔

عدالت نے کہا کہ' ملزم مربھی رہاہو توبھی پیش کیا جائے'۔ جس پرتفتیشی افسرکا کہنا تھاکہ حمادصدیقی اورعبدالرحمان بھولا بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے سماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کردی ہے۔