ڈاکٹر عاصم کا سیاست سے کنارہ کشی کا عندیہ

شائع 08 اکتوبر 2016 04:07pm
File Photo File Photo

کراچی :سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا عندیہ دے دیا، چار ارب باسٹھ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام پرسابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین احتساب عدالت پیش ہوئے۔

عدالت کے باہر صحافیوں نے ڈاکٹر عاصم سے سیاست میں واپسی کا سوال پوچھا،جواب میں حالات سے تنگ ڈاکٹر عاصم نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا،

 گورنر بنائے جانے سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں، باہر آنے کے بعد صرف میڈیکل پریکٹس کروں گا، سرکاری اسپتال میں علاج کروانے کی تجویز پر ڈاکٹر عاصم غصے میں آگئے۔

ڈاکٹر عاصم کی بیماری کا علاج کون سے اسپتال سے ممکن ہے،جس پر نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ پہلے مرض تو معلوم ہوجائے۔ڈاکٹر عاصم کا علاج سات اسپتالوں میں میں ممکن ہے۔

جس پر ڈاکٹرعاصم نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایک سال سے مذاق ہورہا ہے،مجھے جعلی دوائیں دی گئیں،سرجری پر اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا،جناح اسپتال میں تو فزیوتھراپی کی بھی سہولت تک موجود نہیں۔

بحث وتکرار کے بعد عدالت نے سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی،اور آئندہ سماعت کیلئے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مزید ریکارڈ طلب کرلی۔