کراچی:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی،100افراد گرفتار

شائع 09 اکتوبر 2016 06:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9اور 10محرم الحرام کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے،پابندی گزشتہ شام 6 بجے سے لاگو کی گئی۔

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر عزیز بھٹی اور نیوٹاؤن تھانے منتقل کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔