وزیراعظم ،عمران خان کی نااہلی،الیکشن کمیشن درخواستوں کی سماعت کل کریگا

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2016 10:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن وزیراعظم نواز شریف اورعمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں پر سماعت کل کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل کی طرف سے ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ،وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں پر میاں محمد نواز شریف سے 10 اکتوبر تک جواب طلب کیا گیا تھا تاہم تاحال وزیراعظم کے وکیل کی طرف سے جواب جمع نہیں کروایا گیا ۔

 کیپٹن صفدر کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت بھی کل ہوگی ۔

 عمران خان جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت بھی 10 اکتوبر کو ہوگی  جبکہ عوامی تحریک کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کل متوقع ہے۔