پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اورچوہدری سرور لندن پہنچ گئے
دونوں رہنما طاہر القادری کو احتجاج میں شرکت کےلئے رضامند کریں گے - فائل فوٹولندن:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور چوہدری سرور لندن پہنچ گئے ۔،
لندن ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے،عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہیں منانے کےلئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما لندن پہنچ رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پہلے سے لندن میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں رہنماؤں کی طاہر القادری سے ملاقات متوقع ہے،جس میں طاہر القادری کو اسلام آباد احتجاج میں شرکت کے لئے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تاہم لندن آمد پر میڈیا سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ نجی نوعیت کا ہے۔
ذرائع کے مطابق ،شیخ رشید احمد کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تاہم دونوں رہنماؤں نے کسی بھی رابطہ کی تردید کی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔