کراچی:محرم الحرام،ایم اے جناح روڈ اورمتصل سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند

شائع 10 اکتوبر 2016 06:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ اور متصل سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔

محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے جلوس کے روایتی راستوں کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے علاقے کا معائنہ کیا گیا،جس کے بعد تمام دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

گرومندر نمائش تبت سینٹر اور حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ تک تمام اطراف کی گلیوں سڑکوں اور دکانوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

ادھر ایم اے جناح روڈ کے رہائشیوں کی بھی تصدیق کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے،روایتی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب روٹ کے راستوں پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے فلیگ مارچ کی گئی۔