پشاور:8ویں محرم کےماتمی جلوس مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوں گے

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2016 08:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورمیں 8ویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس شہر اورکینٹ کی مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوں گے۔

ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی 8ویں محرم کےمرکزی جلوس شہر اور کینٹ کی مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوں گے۔

پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ سید نجف علی شاہ کوچی بازار سے سہ پہر 3بجے برآمد ہوگا جوکہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوگا۔

امام بارگاہ حسین آباد محلہ گل بادشاہ جی جہانگیر پورہ، محلہ جنگی اندرون کابلی گیٹ ،امام بارگاہ عادل بیگ قصہ خوانی، امام بارگاہ جان محمد خان کوچہ جان ، امام بارگا سید مصطفی شاہ ، امام بارگاہ حاجی اکبر علی محلہ خداداد ، امام بارگاہ سید نجف علی شاہ کوچی بازار اور دیگر امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں  اندرون شہر اورامام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں سمیت جلوس کی گزر گاہوں کو خار دار تاروں اور ٹینٹ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔