الیکشن کمیشن :وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2016 08:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان کی زیرصدارت پاناما پیپرز سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

 سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے نوازشریف ، شہبازشریف ،اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز کی جانب سے جواب جمع کروائے۔

 دائرجواب میں الیکشن کمیشن سے پاناما لیکس سے متعلق درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پرکارروائی کرنے کا اختیارنہیں رکھتا الیکشن کمیشن میں دائرریفرنسز قابل سماعت نہیں، وزیراعظم کے خلاف ریفرنسزمیں کوئی ٹھوس شواہد نہیں دی۔

 دانیال عزیز نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان اپنے اکاؤنٹ جمع نہیں کروارہے ہیں۔

جہانگیرترین کے وکیل نے ریفرنس پردلائل دیتے ہوئے درخواست کی کہ اس مقدمے کو طول نہ پکڑنے دیں  ایک شخص کی مصروفیات کی وجہ سے کیس نہیں رکنا چاہیئے،اسپیکرکے ریفرنس کے ساتھ اس کیس کویکجا نہ کیا جائے۔

 نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مقدمے کو طول نہ دیا جائے،انصاف نہیں ملتا تو نفرتیں پھیلتی ہیں

عمران خان کی نااہلی سے متعلق شاہ نوازڈھلوں کی درخواست پرسماعت میں حامد خان کا کہنا تھاکہ اسپیکرکے ریفرنس اوراس درخواست کومنسلک کرکے ایک ساتھ سماعت کرلی جائے۔

 الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کوچیلنج نہیں کیا، سامنا کرنے کوتیارہیں الیکشن کمیشن  نے تمام درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔