کشمیرمیں حق خودرادیت کےحصول کیلئے قانونی جدوجہد جاری ہے،ملیحہ لودھی
حق خودرادیت سےانکارعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ملیحہ لودھی - فائل فوٹو
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناہ ےکہ کشمیر میں حق خودرادیت کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد جاری ہے،حق خودرادیت سےانکارعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دہشت گردی کےخاتمے کے حوالےسے مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ حق خودرادیت کی جدوجہد کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 60 ہزارجانوں کی قربانی دی اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پاکستان مندوب نےمغرب میں اسلامی تشخص کو مجروح کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سخت اقدامات کےباوجودعالمی برادری دہشت گردی کو شکست کیوں نہ دےسکی؟ دہشت گردی کے خاتمے میں ناکامی کی وجہ عالمی برادری کا دہرامعیار ہے۔
عالمی برادری طویل عرصے سے زیرالتواء تنازعات کے حل پر توجہ دے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔