ملک بھرمیں 9اور10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2016 10:05am
ابتدائی طورپرسفارشات وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی - فائل فوٹو ابتدائی طورپرسفارشات وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی - فائل فوٹو

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9اور 10محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت سندھ نے صوبے کے 10 بڑے شہروں میں جلوسوں اور مجالس کے مقامات پرموبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر،نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور میرپورخاص میں فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے،موبائل فون سروس جلوس اورمجالس کے اوقات کے دوران معطل رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ،ابتدائی طورپرسفارشات وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی ہیں۔

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ اورشیڈول میں تبدیلی سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظرکی جاسکے گی۔