دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی،نواز شریف

شائع 10 اکتوبر 2016 09:51am
 تحریک آزادی کودہشت گردی کے مترادف قراردینا بھارتی سوچ غلط ہے،وزیراعظم - فائل فوٹو تحریک آزادی کودہشت گردی کے مترادف قراردینا بھارتی سوچ غلط ہے،وزیراعظم - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی، تحریک آزادی کودہشت گردی کے مترادف قراردینا بھارتی سوچ غلط ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،ایسے لوگ ترقی کےعمل کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

نون لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماراایجنڈا ملک کو ترقی کی رہ پرآگے لے جانا ہےکچھ  عناصرمنفی سیاست سے ملک کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ،احتجاج حد میں رہ کر کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مخالفین پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مفلوج کرنے والے 2014میں ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

کراچی آپریشن پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر 2018 تک لوڈ  شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا، ان کا کہنا تھا کہ 2018 تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔