عمران خان نےجھوٹ کی بنیاد پر کہانی تیار کی،دانیال عزیز
فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پاناما پیپر محض کاغذ کا ٹکڑا ہے اور عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان قلابازی خان اور یوٹرن کنگ ہیں، انہیں صرف وزیر اعظم بننا ہے لیکن وہ پچھلے دروازے یا انگلیوں کا سہارا لے کر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
عمران خان نے لوگوں کو نئے پاکستان کا جھانسا دیا، 35 پنکچرز کی باتیں جھوٹ نکلیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کا قانون تبدیل کردیا، احتساب کے قانون کی وجہ سےلوگوں نےاستعفےدیئے، عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں نیب کیوں آزاد نہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومتی رویے سے ظاہر ہے کہ نوازشریف پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے، 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں نواز شریف کی ہٹ دھرمی 6 ماہ سے جاری ہے، وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ایسا کرکے انصاف کے نظام اور قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ نوازشریف آئینی و اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔
پاکستان عوامی تحریک ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے بھی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن معاملے کو طول دینے کے بجائے کیس کا جلد فیصلہ کرے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔