سیاسی مخالفین کا جنازہ نکل چکا ہے،فضل الرحمان

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2016 10:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:جے یو آئی ف کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کی رپورٹ پیش کردی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  کوئی ایک تجویز قبائلیوں پر مسلط نہ کی جائے،  جرگے نے پورے ملک کی قیادت کواسلام آباد کنونشن میں بلایا، کسی نے جرگے کو چیلنج نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس اسلام آباد بند کرنے کا تالہ نہیں، ہم سڑکوں پر نکل آئے تو تل دھرنے کی جگہ نہیں ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے راہداری پر کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا ،راہداری پر ڈی آئی خان سے آگے تیز ی سے کام جاری ہے ۔ شکست خوردہ زہنوں کے لوگ گھروں میں بیٹھ جائیں،سیاسی مخالفین کا جنازہ نکل چکا ہے۔