مسلم لیگ (ن) کاپارٹی انتخابات 18 اکتوبرکو کرانے کا فیصلہ
چوہدری جعفراقبال چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا - فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے پارٹی انتخابات 18اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کرلیا،چوہدری جعفراقبال چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا ،جس میں مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کے چناؤ کےلئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تحریک پیش کی جس کی مجلس عاملہ کے ارکان نے تائید کی جس پر مرکزی عہدیداروں کے چناؤ کے لیے مسلم لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مرکزی عہدیداران کے انتخاب کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں چوہدری جعفراقبال کو سونپی گئی ہیں جبکہ دیگر ارکان میں علی اسجد جدون، نجمہ حمید، امداد چانڈیو اور میر افضل شامل ہیں۔
مرکزی جنرل کونسل کے 1200 سے زائد ارکان 18 اکتوبر کو مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔