خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 7دہشت گرد ہلاک

شائع 10 اکتوبر 2016 11:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خیبر ایجنسی :خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ،سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں فضائی  کارروائی کی۔

جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 3ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔