اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتاہے، راحیل شریف
File Photoآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔ دورے کے کیڈٹس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ادا کردہ قیمت کی پراہ کیے بغیرافسران نے فوج کی قابل فخرروایات کو مدنظر رکھا اور ہمیشہ ہراول دستہ رہے۔
اس موقعے پر سپہ سالار نے اکیڈمی کی صلاحیتوں اور کیڈٹس کیلئے تربیتی سہولیات میں اضافے کیلئے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا۔
دورے کے دوران اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ مستقبل کی عسکری قیادت کیلئے ضروری ہے کہ وہ کثیر الجہتی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے پرتوجہ مرکوز کریں، اعلی معیار کی پیشہ وارانہ اور قابل فخر اقدارکو آگے بڑھا کرتمام چیلنجزکاموثراورجامع اندازمیں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اِس جنگ میں ادا کردہ قیمت کی پراہ کیے بغیرافسران نے فوج کی قابل فخر روایات کو مدنظر رکھا اور ہمیشہ ہراول دستہ رہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔