پی ٹی آئی :اہم قومی معاملات کو آشکارکرنیکے ذمےدار سرکاری حکام قرار
File Photoاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس کی تفصیلات منظرعام پر لانے کے ذمہ دار صحافی نہیں بلکہ اہم اجلاس میں شریک حکام ہیں ۔ سرکاری خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے پر تحریک انصاف نے بھی ردعمل دے دیا۔ شیریں مزاری نے اجلاس کی تفصیلات منظرعام پر آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کو حساس معلومات کے افشا کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شریک حکام کی صورت میں موجود ذرائع یہ کام کرتے ہیں۔خفیہ اور حساس معلومات کی تشہیر مروجہ صحافت کا اہم جزو بن چکا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔معلومات کے افشا ہونے سے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا موقع فراہم کیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔