پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطے کیلئے اہم قرار

شائع 10 اکتوبر 2016 04:31pm
File Photo File Photo

بنکاک:مشیرخارجہ سرتاج عزیز  نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ پاکستان اے سی ڈی ویژن دو ہزار تیس کی مکمل سپورٹ کرتاہے ۔

سرتاج عزیزکی قیادت میں پاکستانی وفد نے بنکاک میں ہونے والی دوسری ایشیا کاپریشن ڈائیلاگ سمٹ میں شرکت کی ۔جس سے خطاب میں سرتاج عزیزنے معاشتی استحکام اوراس کی بہتری کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کاپریشن ڈائیلاگ ویژن دوہزارتیس کی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔اپنے خطاب میں سرتاج عزیزنے سی پیک منصوبے کے علاقائی رابطے میں اہم کردارپربھی روشنی ڈالی۔