کراچی میں فائرنگ سے2افرادجاں بحق ،3زخمی
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کلاکوٹ کے قریب تھانہ پاک کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ،مقتول کی شناخت شیر باز کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کا بھائی اویس زخمی ہوا۔
ادھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سی ورک شاپ کے قریب موٹر سائکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق ،واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا نتیجہ ہےجبکہ گارڈن فوارہ چوک اور میرا ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے۔
شادمان ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔