لاہور:آج اور10محرم کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2016 06:11am
ابندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے جاری کیا - فائل فوٹو ابندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے جاری کیا - فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں آج اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور میں 9اور 10 محرم کو ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، پابندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے جاری کیا ۔

جس کے مطابق ،دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی،9 اور 10 محرم کو مرکزی جلوسوں کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

 موبائل فون سروس کی معطلی اور ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست لاہور پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔

دوسری جانب جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ڈرون کیمرے استعمال ہوں گے۔