کراچی:9محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوکررواں دواں
جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہے۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کے چھوٹے بڑے جلوس مختلف علاقوں سے نکل کر نشتر پارک پہنچے۔
لیاقت آباد،لائنز ایریا، مارٹن کوارٹر، صدر، رنچھوڑلائن، سولجر بازار، ملیر، شاہ فیصل سمیت متعدد مقامات سے ریلیوں کی شکل میں جلوس برآمد ہوئے۔
تمام جلوس نشتر پارک پہنچے جہاں مجلس کا انعقاد کیا گیا،علامہ طالب جوہری نے مجلس سے خطاب کیا۔
نشتر پارک کے داخلی اور خارجی راستوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی اور واک تھرو گیٹس کے علاوہ رضاکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،نمائش چورنگی سمیت جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کربند کردیا گیا ہے۔
پولیس اور رینجرز کے 5 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں،اسکاؤٹس کے بھی خصوصی دستے سیکیورٹی کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔