پنجاب میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم کے جلوس رواں دواں

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2016 10:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9محرم کے جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

اس موقع پر مجالس اعزاء کا انعقاد بھی کیا گیا ہے،صوبے بھر میں جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

نویں محرم  کے موقع پر صوبائی دارلحکومت لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونےوالا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

مرکزی جلوس پانڈواسٹریٹ کے بعد نماز مغرب تک خیمہ سادات پہنچے گا جو اسی راستے سے واپس  پانڈاسٹریٹ میں ہی اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے،جو نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی شہدات کو سینہ کوبی اور نوحہ خوانی سے سلام پیش کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں امام بارگاہ صنعت پورہ سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے راستوں پر گامزن ہے۔

شیخوپورہ میں بھی نویں محرم کے موقع پر  500 سے زائد مجالس اعزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔جہاں علماء عقیدت مندوں کو شہدائے کربلاء کے فضائل بتارہے ہیں۔

حافظ آباد میں بھی 9ویں  محرم کے موقع پر کل 27 جلوس نکالے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر چھوٹے بڑوں شہروں میں بھی شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔جن کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔