عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار
File Photoاسلام آباد:اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی پر تشدد کے مقدمہ میں عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ایک بار پھر برقرار رکھے ہیں۔
سال دوہزار چودہ کے احتجاجی دھرنے میں ایس ایس پی عصت اللہ جونیجو پر مظاہرین کے تشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
خصوصی عدالت کے جج نے دونوں قائدین کی گرفتاری کیلئے ناقابل ضامنت وارنٹ جاری کیے تھے ۔
گزشتہ سماعتوں پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزم اپنی رہائشگاہ پر نہیں ملے جس کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہوسکی ۔
عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو بھی دونوں کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے ، پولیس کی طرف سے عدالت کو ایک بار پھر پہلے جیسی رپورٹ پیش کی گئی ، عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کردی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔