کوئٹہ:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 3ایف سی اہلکار شہید
فائل فوٹوکوئٹہ:کوئٹہ میں سبزل روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، ایف سی کے 3 اہلکار سبزل روڈ پر پیدل گشت کررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ترپل کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی۔
جس میں نائیک عارف اللہ، سپاہی عبدالرحمان اور سپائی فیض اللہ موقع پر شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے،ایف سی اہلکاروں کی میتیں ایف سی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
دوسری جانب پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لےکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
شہید ایف سی اہلکارو کی میتیں نماز جنازہ کےبعد آبائی علاقوں میں بھیج دی جائیں گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔