بھارتی فوج کی ایل اوسی پر ایک بارپھر بلااشتعال فائرنگ
پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کربھارتی گنوں کوخاموش کردیا - فائل فوٹوآزاد کشمیر:بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کربھارتی گنوں کوخاموش کردیا۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق ،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹرکھوئی رٹہ میں آج صبح 4:30بجے فائرنگ شروع کی جو 7 بجے تک جاری رہی۔
پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیکران کی گنوں کو خاموش کردیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں ایک بارپھرخوف وہراس پھیل گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔