نوازشریف ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، بلاول بھٹو
بچکانہ اپوزیشن وزیراعظم کو مزید مضبوط کررہی ہے،بلاول - فائل فوٹوکراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، لیکن بچکانہ اپوزیشن انہیں مزید مضبوط کررہی ہے۔
سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے پیپلزپارٹی کی ریلی کی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کررہے ہیں،سلام شہد ریلی بلاول ہاؤس سے نکالی گئی ٹرک پر اعلی قیادت سوار تھی ۔
بلاول چورنگی پر بلاول بھٹو نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ بی بی کا بیٹا آپ کے درمیان ہے،جو لوگ ملک کو تباہ کررہے ہیں ان سے اپنے وطن کو آزاد کرائیں گے۔
نوازشریف ملک کو تباہ کررہے ہیں اور اپوزیشن نوازشریف کو مضبوط، ہم تخت رائیونڈ سے آزادی حاصل کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے،لیکن یہ وقت اب مایوسی کا نہیں،شیر کے شکار کا ٹھیکا کھلاڑی کو دیا ہے، لیکن اب تیر کمان سے نکل چکا ہے۔
اپنے بلٹ پروف ٹرک میں بلاول بھٹو خوب گرجے بھی اور برسے بھی،خطاب سے قبل خوب نعرے بھی لگائےاور ریلی کے شرکاء کا خون گرمایا،ریلی اپنے مقررہ روٹ پر گامزن ہے اور اس کی منزل کارساز یادگار شہداء ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔