مستونگ میں ٹرک کی کارکوٹکر سے6 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 06:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مستونگ :مستونگ میں  ٹرک کی کار کوٹکرسے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، مستونگ کے نواحی علاقے دشت گوڈین میں تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں  میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین احمد نواز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔