نوکریاں دینے کا مطلب نوکریاں بیچنا نہیں ہوتا، طلال چوہدری

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 06:32am
سب جانتے ہیں پی پی کے دور میں اداروں کے ساتھ کیا کیا گیا،طلال - فائل فوٹو سب جانتے ہیں پی پی کے دور میں اداروں کے ساتھ کیا کیا گیا،طلال - فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوکریاں دینے کا مطلب نوکریاں بیچنا نہیں ہوتا، سب جانتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں سرکاری اداروں کے ساتھ کیا کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے سلام شہدا ءریلی میں حکومت پر تنقید کی تو جواب کیلئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری سامنے آئے اور بولے کہ پی پی کا بدترین دور اقتدار ابھی لوگ بھولے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عرصے سے اقتدار میں ہے، بلاول کو کراچی کی سڑکوں کی تباہ حالی پر وزیراعلیٰ سے بازپرس کرنی چاہیے،2018میں پی پی کے ہاتھ سے سندھ نکل جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تو کوئی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنازعات بڑھانے کانہیں بلکہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کا ہے۔