بلاول بھٹو نے نوازشریف کےسامنے4 مطالبات رکھ دیئے

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 07:28am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم  نوازشریف کے سامنے 4مطالبات رکھ دیئے ہیں۔

 چئیرمین بلاول بھٹو نے کارساز پر خطاب کیا ،جس میں انھوں نے عوام کے سامنے پارٹی کا پلان رکھ دیا، ساتھ ہی وزیراعظم نوازشریف کو بتادیا کہ انھیں بھی ٹف ٹائم ملنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27دسمبرکو گڑھی خدابخش سے لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا،بلاول نے کپتان کو چاچا عمران کا خطاب بھی دے ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو ذاتی کاروبار کی طرح چلایا جارہا ہے، وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کمزور ہوگیا۔

بلاول بھٹو نے نوازشریف کے نریندر مودی سے تعلقات پر تنقید کی اور کہا کہ بھارت کشمیر میں قتل عام کررہا ہے اور وزیراعظم مودی کو شادی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، مودی کون ہوتے ہیں پاکستان کو دہشت گرد کہنے والے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ 18 اکتوبر اور 27 دسمبر سمیت ملک کے تمام شہدا ء کے وارث ہیں۔

 انھوں نے واضح کیا کہ سلام شہدا ءکارساز ریلی تو صرف ایک ٹریلر تھا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔