کراچی: ایف سی ایریا میں کریکر دھماکا
File Photoکراچی :کراچی میں ایف سی ایریا میں کریکر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔
یہ کریکر حملہ کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں ایسے موقعے کیا گیا جب مجلس جاری تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام نے بھی کریکر حملے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کمشنر کراچی نے بھی زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اپنے بیان میں ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں اور معلوم کیا جارہا ہے کہ سیکیورٹی کا خلع کیسے ہوا۔
ادھر مجلس وحت السملمین نے واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔