لندن سے لاتعلقی کے بعد مزید لاشوں کے تحفے نہ دیئے جائیں، فاروق ستار

شائع 17 اکتوبر 2016 03:57pm
File Photo File Photo

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  نے  شکوہ کیا ہے کہ ہم نے ایم کیوایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کیا ۔ ہمیں مزید لاشوں کے تحفے نہیں چاہیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  مقتول کارکن عبدالنوید کے گھر پہنچے اوراہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی طاقت عوامی طاقت ہے،  ہم نے لندن سے لاتعلقی کا اعلان کیا،مزید لاشوں کے تحفے نہیں چاہئیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رینجرز نے کارکنوں کو نہیں اٹھایا تو انکی بازیابی بھی رینجرز کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دیوارسے لگا دیا گیا۔