آڑو کے بے شمار فائدے
فائل فوٹوپھلوں کی دنیا میں آڑو کا اپنا ہی مقام ہے۔چین میں دوستی ،خوش قسمتی اور حفاطت کی علامت سمجھا جانے والا یہ پھل حقیقت میں بھی انسان کی بہت سی چیزوں سے حفاظت کرتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں وہ کیا مسائل ہیں جس میں آڑو ہمیں مدد فراہم کرتا ہے۔
وزن گھٹانے کیلئے بہترین
آڑو کا کمال یہ ہے کہ یہ آپ کا پیٹ بھر دیتا ہے اور مزید کھانے کی طلب نہیں رکھنے دیتا۔ مزید یہ کہ 35سے 50 کیلوریز والے اس پھل میں چکنائی نہیں ہوتی۔
جِلد کی صحت مندی
وٹامن اے اور سی آڑو کو قدرتی مؤسچرائزر بناتا ہے۔ یہ وٹامنز جِلد کے ٹشو زکوپھر بناتی ہیں۔
بالوں کیلئے مؤثر
آڑو بالوں کے گرنے کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔
دباؤ دور کرنے والا
آڑو بے چینی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہنگری میں آڑو کو سکون کا پھل کہا جاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل یہ پھل خلیو ں نقصان سے بچاتا ہے۔
care2.comبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔