رحیم یار خان میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2016 08:27am
حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئےتھے - فائل فوٹو حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئےتھے - فائل فوٹو

رحیم یار خان:رحیم یار خان میں گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روزرحیم یارخان میں فیصل آباد سے آنے والی بس خانپورروڈ پرمخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی تھی،حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئےتھے۔

بس مالکان کے خلاف حادثے کا مقدمہ تھانہ سہجہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

 حادثے کی انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری ٹیم آج وزیراعلیٰ پنجاب کورپورٹ پیش کرے گی۔