مسلم لیگ (ن )کے پارٹی انتخابات،نواز شریف بلامقابلہ صدر منتخب
سیاسی جماعت پر4سال میں ایک بارپارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے - فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے پارٹی انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ نون نے وزیراعظم نوازشریف کو بلامقابلہ پارٹی کا صدرمنتخب کرلیا۔
اسلام آباد میں چوہدری جعفراقبال کی سربراہی میں مقررکمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ۔
جانچ پڑتال کے دوران پارٹی کے صدارتی امیدوارعبدالقادربلوچ کے کاغذات مسترد ہوگئے، جس کے باعث وزیراعظم نوازشریف پارٹی کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔
سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد حسین چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اورسکندرحیات خان سینئرنائب صدورہوں گے جبکہ راجا ظفرالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
سینیٹرپرویزرشید بھی بلامقابلہ سیکرٹری فنانس اورمشاہد اللہ خان سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں ، یہ تمام امیدوارچارسال کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق، انتخابات میں حصہ لینے والی ہرسیاسی جماعت کیلئے 4سال میں ایک بارپارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔