کراچی:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ شہید
طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں - فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے ماری پور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کے پائلٹ فیاض شہید ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ماری پور کی مشرف کالونی میں پاک فضایہ کا طیارہ گر گیا،طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔
پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کو ایک پائلٹ چلا رہا تھا،اچانک کوئی خرابی پیش آئی جس پر پائلٹ نے سب سے پہلے طیارے کو گرنے سے بچایا۔
پائلٹ فیاض طیارے کو آبادی سے دور لے جاتے ہوئے اندر ہی زخمی ہوگئے تھےاور وہ طیارے کے گرنے سے پہلے ہی باہر نکل چکے تھےتاہم شدید زخموں کے باعث فیاض زندگی کی بازی ہار گئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ،حادثے کی بنیادی وجہ کیا بنی،اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔