ڈگڈگی بجانے والوں سےگھبرانے والے نہیں، وزیراعظم

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2016 04:33am
سڑکیں بند کرانے والے سڑکیں ناپتے ہی رہ جائیں گے،وزیراعظم - فائل فوٹو سڑکیں بند کرانے والے سڑکیں ناپتے ہی رہ جائیں گے،وزیراعظم - فائل فوٹو

 

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ڈگڈگی بجانے والوں سے گھبراتے والے نہیں،وہ ماضی مین بھی ڈگڈی بجا رہے تھے اور آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں۔

 چھٹی مرتبہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر وزیراعظم نے جوشیلا خطاب کرتے ہوئے مخالفین کا نام نہیں لیا لیکن  پی ٹی آئی پر کھل کر تنقید کی کہا کہ  سڑکیں بند کرانے والے سڑکیں ناپتے ہی رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا مجھے گالیاں دی جارہی ہیں، الزام لگائے جارہے ہیں،لیکن ایسے لوگوں کو جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھانے کی بجائے ناچ گانا کیا جارہا ہے،عوام نیا پاکستان بنانے والوں کو کنٹینر پر کھڑا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں 2018میں ہماری حکومت ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایک مرتبہ اپنے اس عزم کو دہرایا کہ  2018 تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے بلکہ بجلی 2 سے 3 روپے تک سستی بھی ملے گی۔