ڈان اخبار کی متنازعہ خبر، تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت
File Photoاسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی امور سے متعلق ڈان اخبار کی خبر کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو سیکیورٹی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا چوہدری نثار سے کہنا تھا کہ وہ ان تحقیقات پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈان اخبار میں پاکستان کے عالمی سطح پر تنہا ہونے سے متعلق متنازعہ خبر پر پاک فوج کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور اس کو سختی سے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔