کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے، 36افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2016 06:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں کے دوران 36 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کنواری کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو دھرلیا۔

بریگیڈ کے علاقے میں چھاپے کے دوران 2ملزمان  لیاقت علی اورمحمد احسن گرفتار کرلئے گئے۔

الفلاح سوسائٹی سے بھی 2سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ضلع وسطی میں بھی چھاپوں کے دوران 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر گلشن اقبال میں رب میڈیکل سینٹر کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی ،جس سے 2افراد زخمی ہوگئے ۔

ایس پی گلشن ڈاکٹرفہد کاکہناتھا کہ ملزمان کارکاپہلے سے تعاقب کررہے تھے ،گولی عباس حیدرکو لگی جبکہ انکے کزن کو معمولی انجری ہوئی۔

انہوں نے کہاجائے وقوعے سے نائن ایم ایم کے 3 خول ملے ہیں جن کی فرانسک جانچ کی جائے گی،واردات کے بعد ملزمان فرار میں کامیاب ہوگئے۔