رحیم یار خان میں مال گاڑی کا انجن پٹڑی سے اترگیا

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2016 09:33am
لاہور اورکراچی سے جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل - فائل فوٹو لاہور اورکراچی سے جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل - فائل فوٹو

رحیم یار خان :رحیم یار خان میں مال گاڑی کا انجن پٹڑی سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

رحیم یار خان میں خانپوراسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، انجن پٹری سے اتر جانے کے باعث لاہور اورکراچی سے جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔

ہزارہ ایکسپریس اورخیبر میل کو بھی راستے میں روک دیا گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ،ٹریک کلیئرکرکے ٹرین سروس کو جلد بحال کردیا جائے گا۔